889470 103326 updates 5

پی ایس ایل 6 کی اہم باتیں



پی ایس ایل 6 کی اہم باتیں


غلام مصطفٰے عزیز

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے ابتدائی تین میچوں میں گلیڈی ایٹرز نے 121 رنز بنائے۔ گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل نے سب سے زیادہ39 رنز بنائے۔کراچی کنگز کے ارشد اقبال نے 3 اور وقاص مقصود نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کراچی کنگز نے 126 رنز بنائے کنگز کے وکٹ کیپر بیٹسمین جو کلارک سب سے زیادہ 46 رنزاسکور کئے، زلمی نے 6 وکٹ پر 140 رنز بنائے۔ لاہورقلندرز نے 6 نقصان پر143 رنز بنائے۔ تیسرے میچ میں سلطانز نے 8 وکٹ پر 150رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان نے71رنز بنائے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 وکٹ پر 151رنز بنائے۔یونائیٹڈ کے بیٹسمین لیوس گریگری نے 49 رنز بنائے لیگ میں ابتک دو نصف سینچری بن چکی ہیں۔ سلطانز کے وکٹ کیپر بیٹسمین کپتان محمد رضوان نے اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ71 رنز بنائے ہیں جبکہ زلمی کے روی بوپارہ نے بھی نصف سینچری 50 رنز کئے ہیں جبکہ کنگز کے وکٹ کیپرجو کلارک نے سب سے زیادہ 4 کیچ پکڑے ہیں۔