886967 033052 updates 5

پشاور زلمی کی کٹ توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کی کٹ بھی توجہ کا مرکز بنتی ہے، پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے پاکستان کے ثقافتی رنگ میں رنگی کٹ متعارف کرائی ہے جس کی تعریف ڈیرن سیمی اورانگلینڈ کے کھلاڑی روی بھوپارا نے بھی کی ہے، خصوصی ثقافتی کٹ میں پشاور کے اسلامیہ کالج گھنٹہ گھر، درہ خیبر اور مالم جبہ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کی پی ایس ایل6 کیلئے خصوصی ثقافتی کٹ کرکٹ فینز کے بعد ملکی اور غیرملکی کرکٹرز میں بھی تیزی سے مقبول ہورہی ہے، ڈیرن سیمی اور روی بوپارا زلمی ثقافتی کرکٹ کٹ کے مداح ہو گئے۔

انگلش کرکٹر روی بوپارہ کاکہنا ہے کہ اس سے خوبصورت کٹ آج تک لیگز میں نہیں دیکھی جبکہ ڈیرن سیمی کو بھی نئی ثقافتی کٹ بہت پسند آئی ہے۔

کرکٹر امام الحق کہتے ہیں کہ پشاور زلمی ہمیشہ کٹ کے معاملے میں نئے تجربات کرتے ہیں جو پسند آتے ہیں، اس ثقافتی کرکٹ کے لیے مجھے واٹس اپ پر بہت پیغامات آئے ہیں۔

عمید آصف کاکہنا ہے کہ اس کٹ سے خیبرپختونخوا اور پاکستان کی ثقافت اور خوبصورتی اجاگر ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں