887357 012400 updates 10

ٹی ٹوئنٹی میں دن اچھا ہو تو کھلاڑی ڈیڑھ سو بھی کر لیتا ہے: کامران اکمل

T20 میں دن اچھا ہو تو کھلاڑی ڈیڑھ سو بھی کر لیتا ہے: کامران اکمل

پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل ) کی ٹیم پشاور زلمی کے سینئر کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کےلیے اچھی تیاریاں ہیں، ارادہ یہی ہے کہ ٹیم کیلئے اچھے سے اچھا کھیلوں، ٹی ٹوئنٹی میں اگر دن اچھا ہو تو کھلاڑی ڈیڑھ سو بھی کرلیتا ہے۔

کامران اکمل نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ زلمی کا اچھا کمبی نیشن ہے،جہاں کمی تھی ان کو ڈرافٹ میں پورا کردیا، پشاور زلمی کا ماحول بہت زبردست ہے، زلمی میں پلیئرز کو کافی کمفرٹ لیول دیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتروں گا، کوشش ہوگی کہ کوچ اور کپتان کے اعتماد پر پورا اتروں، کوشش ہوگی کہ اپنا سوفیصد دوں اورٹیم کوایک اچھا آغاز فراہم کروں۔

کامران اکمل نے کہا کہ ڈیرن سیمی نے پلیئرز کو کافی اعتماد دیا، انہیں پلیئر سے پرفارم کرانے کا فن آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ایسا کروں کہ ٹیم کو فائدہ ہو، ذاتی رکارڈز کا نہیں سوچتا، یہی سوچتا ہوں کہ ٹیم کوکیسے فائدہ ہو، پہلا ہدف پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنا پھر آگے جاکر ٹائٹل جیتنا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ جب ڈیوڈ ملر آجائیں گے تو ہماری بیٹنگ اور بھی بہتر ہوجائے گی۔

زلمی سے اسلام آباد یونائیٹڈ چلے جانے والے حسن علی کیلئے کامران اکمل نے کہا کہ حسن کیلئے نیک خواہشات ہیں، جب سامنے حسن علی سے میچ ہوگا تو دوستیاں یاریاں باہر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کراؤڈ کوچاہئے کہ ایس اوپیز فالو کریں ، لوگ ایس اوپیز فالو کریں تو مزید لوگوں کو آنےکی اجازت مل جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں