889057 020932 updates 5

لاہور قلندرز نے ایک اور ستارہ متعارف کرادیا

پی ایس ایل6، لاہور قلندرز نے ایک اور ستارہ متعارف کرادیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز نے ایک اور ستارہ متعارف کرادیا،  زلمی کیخلاف ڈیبیو کرنے والے سلمان مرزا لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام سے سامنے آئے۔

فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا کہ لاہور کی گلیوں میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلا کرتا تھا، لاہور نے موقع دیا اور یہاں تک پہنچادیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہیرو تو نہیں بنا لیکن ایک دن ضرور بنوں گا، لاہور قلندرز کو کریڈیٹ کہ ہم جیسے پلیئرز کو گروم کیا اوریہاں تک پہنچایا۔

سلمان مرزا نے کہا کہ دو بار اوپن ٹرائلز کے بعد پی ڈی پی ٹورنامنٹس میں فیصل آباد، لاہورکی نمائندگی کی۔

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کی نمائندگی کے بعد بیٹل آف قلندرز میں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں