889598 012722 updates 8

ہالی وڈ میں میرے اعتماد کو کچلنے کی کوشش کی گئی، پریانکا چوپڑا

ہالی وڈ میں میرے اعتماد کو کچلنے کی کوشش کی گئی، پریانکا چوپڑا

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’ان فنشڈ ‘میں اپنے مشہور گانے’ ان مائی سٹی‘ کے ہالی وڈ میں ڈیبیو پر مداحوں کے ردعمل سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ انہیں گانے ان مائی سٹی کے ہالی وڈ ڈیبیو پر نفرت انگیز اور نسل پرستانہ رویے کو برداشت کرنا پڑا۔ لوگوں نے نفرت انگیز پیغامات کے ذریعے ہالی وڈ میں میرے بڑھتے اعتماد اور مقاصد کو کچلنے کی کوشش کی۔

اداکارہ اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ ان سب چیزوں سے میرا جوش و خروش ختم ہوگیا اور امریکا میں اتنے بڑے پلیٹ فارم پر میرے پہلے گانے کے ڈیبیو کے جذبات نفرت انگیز اور نسل پرستانہ پیغامات کے طوفان کی وجہ سے تباہ ہوگئے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے مشرق وسطیٰ جاؤ،برقع پہنو،اپنے ملک واپس جاؤ اور اجتماعی زیادتی کا شکار بنو جیسے پیغامات موصول ہوئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بطور گلوکارہ پہلے گانے ان مائی سٹی کو خوب سراہا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں