887923 020056 updates 6

کیمرون ڈیاز نے ہالی وڈ چھوڑنے کی وجہ بتادی

کیمرون ڈیاز نے ہالی وڈ چھوڑنے کی وجہ بتادی

ہالی وڈ کو 2018 میں چھوڑ دینے والی اداکارہ کیمرون ڈیاز نے کہا ہے کہ اب میں ماں ہوں اور سوچ بھی نہیں سکتی کہ اپنی بچی کے پہلے سال کے دوران فلم سیٹ پر 14 یا 16 گھنٹے اس کے بغیر گزاروں۔

ایک انٹرویو کے دوران ہالی وڈ میں واپسی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں زندگی میں کبھی کسی چیز کے لئے نہ نہیں کہتی۔ میں کوئی فلم بناؤں گی اس بارے میں فی الحال مجھے کچھ نہیں پتا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کیمرون ڈیاز کی بیٹی ریڈکس میڈن کی عمر ایک سال ہے۔

خیال رہے کہ 48 سالہ کیمرون ڈیاز نے باضابطہ طور پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان 2018 میں کیا تھا۔ ان کا شمار ہالی وڈ کی مایہ ناز اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ’چارلیز اینجل‘’ شریک‘ ان کی مشہور فلموں کی فہرست میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں