887009 084716 updates 9

’ویرے دی ویڈنگ‘کا اسکرپٹ تبدیل کرنے کی کوشش کیوں گی گئی؟

جنگ نیوز

کرینہ کپور خان کے ہاں جب ان کے پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش متوقع تھی تو ان کے لیے فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کا اسکرپٹ تبدیل کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ہان دوسرے بچے کی پیدائش جلد متوقع ہے۔ تاہم دوسرے بچے کے حمل کے دوران بھی کرینہ کافی مصروف رہیں۔

انھوں نے کورونا وائرس کے باوجود عامر خان کے ساتھ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں اپنے سینز مقررہ وقت سے قبل پورے کیے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انھوں کچھ فوٹو شوٹس اور کمرشل بھی کیے۔

تاہم جب ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع تھی تو ان کے لیے حالات مختلف تھے، انھوں نے فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ سائن کرلی تھی۔

یہ فلم پروڈیوسر ریا کپور کے انتظار کے باعث ہی ممکن ہوسکی، اور فلم کو کرینہ کپور کے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شوٹ کیا گیا۔

امید سے ہونے کے بعد کرینہ نے فلم پروڈیوسر سے کہا تھا کہ وہ ان کی جگہ کسی اور لڑکی کو فلم میں کاسٹ کرلیں، تاہم ریا کرینہ کو جانے نہیں دینا چاہتی تھیں۔ 

ریا نے کرینہ کپور کی وجہ سے ڈائریکٹر شاشانکا گھوش کے ساتھ مل کر فلم کا اسکرپٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے مطابق فلم میں کرینہ کو ایک حاملہ خاتون ہی دکھایا جائے گا۔

تاہم اداکاروں کے لیے بھارت میں میٹرنٹی انشورنس نہ ہونے کے باعث فلم میکرز نے اپنا منصوبہ دوبارہ بدل کر پرانی ہی اسکرپٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

اس حوالے سے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پیچیدگی ہوجاتی تو اس سے نمٹنے کے لیے کوئی حفاظتی اقدام موجود نہیں تھا، اسی وجہ سے دورانِ حمل شوٹنگ کا فیصلہ ترک کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں