887784 115024 updates 7

منال خان عالیہ بھٹ کی نقل کرتی ہیں؟

منال خان عالیہ بھٹ کی نقل کرتی ہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کی سبز لہنگے میں تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر اُنہیں ہو بہو بھارتی ہیروئین عالیہ بھٹ جیسا لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔

وائرل فوٹو میں دیکھا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ اور منال خان کا سبز رنگ کا خوبصورت لہنگا تقریباً ایک جیسا ہے اور دونوں کے کھڑے ہونے کا انداز بھی ایک ہے۔

اس تصویر کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے منال خان پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

منال خان عالیہ بھٹ کی نقل کرتی ہیں؟

مداحوں کا پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ ’منال خان کو اپنا جوڑا تھوڑا سا تو بدل لینا چاہیے تھا،‘ جبکہ کچھ انسٹا گرام صارفین کا کہنا ہے کہ اس جوڑے میں عالیہ بھٹ زیادہ خوبصوت نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ لہنگا عالیہ بھٹ نے 2018 میں بھارتی معروف اداکارہ سونم کپور کی شادی میں پہنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں