887038 102215 updates 6

لینا غنی نے عدالت میں میشا شفیع کے حق میں گواہی دے دی

لینا غنی نے عدالت میں میشا شفیع کے حق میں گواہی دے دی

گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے مقدمے میں لینا غنی نے میشا شفیع کے حق میں گواہی دے دی ہے۔ اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے لینا غنی نے کہا کہ علی ظفر خود انھیں بھی جنسی طور پر ہراساں کر چکے ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اظہر اقبال رانجھا کی عدالت میں لینا غنی نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ علی ظفر کالج میں ان کے سینئر تھے، ان کے دوستوں میں ان کی موجودہ بیوی عائشہ فاضلی بھی شامل ہیں۔

لینا نے بتایا کہ 9 جون 2014 کو علی ظفر نے ایک سماجی تقریب کے دوران ان سے متعلق ایک غیر ضروری تبصرہ کیا۔

جس کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ انہیں انسان کے بجائے کوئی شے سمجھا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید واقعات کا بھی ذکر کیا جب علی ظفر نے ان سے متعلق نازیبا باتیں کہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں