
عاصم اظہر کا گانا ’غلط فہمی‘ میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائی کی وائرل ٹاپ 50 گانوں کی فہرست میں جگہ بنانے والا پہلا پاکستانی گانا بن گیا۔
اسپاٹی فائی کے وائرل 50 گانوں کی فہرست میں گانا شامل ہونے پر عاصم اظہر نے اسے خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اسپاٹی فائی کی فہرست کا اسکرین شوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلا پاکستانی گانا جو دنیا بھر میں مقبول گانوں میں دسویں نمبر پر ہے۔‘
خیال رہے کہ عاصم اظہر کا گانا اگست 2020 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ‘سپر اسٹار’ میں شامل کیا گیا تھا۔
عاصم اظہر نے اس سے قبل اپنے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ ان کا گانا ’غلط فہمی‘ میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائی پر بھارت بھر میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔
اب حالیہ ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گانا دنیا بھر کی’ٹاپ ٹین‘ کی فہرست میں آگیا ہے۔