887890 091200 updates 9

شادی کے بعد دیا مرزا کا ممبئی ایئرپورٹ پر پاپارازیز سے آمنا سامنا

شادی کے بعد دیا مرزا کا ممبئی ایئرپورٹ پر پاپارازیز سے آمنا سامنا

بالی ووڈ کی اداکارہ دیا مرزا جنکی چند روز قبل ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی ہوئی ہے وہ جمعہ کو پیا دیس سدھارنے کے بعد پہلی بار ائیر پورٹ پر نظر آئیں جہاں وہ ممبئی سے کہیں باہر جانے کے لیے آئی تھیں۔

اس دوران ایئرپورٹ پر موجود پاپارازی سے انکا آمنا سامنا ہوا، ائیرپورٹ ٹرمینل میں داخل ہونے والے پرستاروں کے ساتھ انھوں نے سیلفیز بھی بنوائیں۔

انٹرنیٹ پر شیئر ویڈیوز میں دیا مرزا نیوی بلیو انار کلی کرتا اور وائٹ پلازو پینٹ زیب کیے نظر آرہی ہیں۔

اس موقع پر انھوں نے فوٹو گرافرز سے پوچھا کہ کیسے آنا ہوا آپ لوگوں کا؟ اس موقع پر ایک فوٹو گرافر نے جواب دیا کہ وہ ہر وقت ارد گرد ہی رہتے ہیں کیونکہ یہ انکی جاب کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ پیر کے دن دیا مرزا اور ویبھو ریکھی کی دیا کے گھر کے گارڈن میں شادی کی تقریب ہوئی تھی،شادی کی تقریب میں بالی ووڈ سے چند ہی افراد شریک ہوئے تھے، جن میں ادیتی رائو حیدری، سمرتی کھنہ اور گوتم گپتا بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں