889140 041856 updates 7

ریما خان کے جلال کے ہمراہ ‘دل دل پاکستان’ کے نعرے

ریما خان کے جلال کے ہمراہ 'دل دل پاکستان' کے نعرے..

پاکستان کی خوبصورت سنیئر اداکارہ ریما خان کی جانب سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ تُرک اداکار جلال کے ہمراہ موجود ہیں۔

ترکی میں موجود ریما خان آج کل خوب ترکی کھانوں اور تُرکی کی خوبصورتی سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

ریمان خان کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی نئی تصاویر اور ویڈیوز سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ترکی میں موجود ہر لمحے کو یاد گار بنانا چاہتی ہیں۔

ریما خان کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گزشتہ دن ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ بھی گئی تھیں۔

ریما خان کی جانب سے اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اسلامی تاریخ پر مبنی معروف تُرک سیریز ‘ ارطغرل غزای’ میں سپاہی عبدالرحمٰن خان کا کردار ادا کرنے والے جلال کے ساتھ دیکھا سکتا ہے ۔

ویڈیو میں ریمان خان اور جلال پاکستان اور ترکی کی دوستی کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

ریما خان کا کہنا ہے کہ ‘دل دل پاکستان جان جان ترکی،’ جبکہ یہی نعرہ جلال بھی دہرا رہے ہیں۔

ریما خان کی جانب سے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ‘دل دل پاکستان، جان جان ترکی، پاکستان ترکی دوستی زندہ باد۔’

واضح رہے کہ گزشتہ دن ریما خان ترکی پہنچیں تھیں جہاں اُن کا پاکستان ارطغرل غازی کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں