887022 094046 updates 7

جیا بچن کے دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی کے حوالے سے افواہیں؟

جیا بچن کے دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی کے حوالے سے افواہیں؟

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ، سینیئر اداکارہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (راجیہ سبھا) کی رکن جیا بچن کئی برسوں بعد ایک بار پھر فلموں میں کام کرینگی۔ 

اگر یہ افواہیں درست ہیں تو پھر جیا بچن، گجندرا آہیر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کے حوالے سے ان دنوں ان سے بات چیت کررہی ہیں۔ اصل میں جیا بچن فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے کافی زیادہ خواہشمند ہیں، تاہم اس حوالے سے نہ تو جیابچن نے اور نہ ہی گجندرا آہیر نے اب تک کوئی آفیشل اعلان کیا ہے۔ 

گجندرا آہیر جوکہ زیادہ تر مرہٹی زبان میں فلمیں بناتے ہیں اس سلسلے میں بالکل خاموش ہیں، وہ پچاس سے زیادہ مرہٹی فلمیں بناچکے ہیں، تاہم جیا بچن کے ساتھ جس فلم کا تذکرہ کیا گیا ہے اسکے بارے میں تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ فلم ہندی ہوگی مرہٹی یا پھر کئی زبانوں پر مبنی فلم ہوگی۔

جیا کے شوہر امیتابھ بچن مرہٹی زبان میں پہلے ہی ملند مانے کی فلم اے بی آنی سی ڈی میں گزشتہ برس کام کرچکے ہیں، جبکہ جیا بچن نے  آخری بار  2016 میں ارجن کپور اور کرینا کپور کے ساتھ فلم (کی کا) میں کام کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں