886999 065020 updates 6

بگ باس 14 کی کنٹسٹنٹ کے گھر میں چوری

جنگ نیوز

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس میں شامل کنٹسٹنٹ و سیاست دان سونالی پھوگٹ کے گھر پر چوری کی واردات ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر ہسار میں بی جے پی لیڈر کے گھر سے جواہرات، نقدی اور ایک پستول غائب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سونالی پھوگٹ نے ایک درخواست جمع کروائی جس میں انھوں نے بتایا ہسار میں ان کے گھر میں اس وقت چوری ہوئی جب وہ چندی گڑھ گئی ہوئی تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہ 9 فروری کو چندی گڑھ گئی تھیں، تاہم جب وہ 15 فروری کو واپس ہسار آئیں تو ان کے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر سے سونا اور چاندی کے زیورات، 10 لاکھ روپے، ایک 22 بور کی پستول اور 8 کارتوس غائب تھے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سونالی کے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے، لیکن چور اپنے ساتھ ڈی وی آر ریکارڈر بھی ساتھ لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں