img 1613669257 4

29سالہ برطانوی بوائے فرینڈ نے بے وفائی کی نئی مثال قائم کردی- روزنامہ اوصاف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ملک برطانیہ نے ایک 29سالہ بوائے فرینڈ نے بے وفائی کی سابقہ تاریخ ہی بدل دی ۔وہ اپنی 24سالہ گرل فرینڈ کو حاملہ چھو ڑ کر اس کی 44سالہ ماں کے ساتھ بھاگ گیا۔ یہ واقعہ گلوسیسٹر شائر کی رہائشی جیس ایلڈریج کے ساتھ پیش آیا جس کا بوائے فرینڈ اس کے حاملہ ہونے پر اس کے والدین کے ساتھ رہنے لگا۔ لیکن جیس کو پتہ بھی نہیں چلا کہ اس کے بوائے

فرینڈ ریان نےکب اس کی ماں جارجینا سے تعلقات استوار کرلیے۔ اور دونوں گھر چھوڑ کر بھاگ بھی گئے۔ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ اپنے انٹرویو میں جیس کا کہناتھا کہ ریان تو ایک لڑکا تھا جو کچھ عرصہ قبل اس کی زندگی میںآیا۔لیکن یقین نہیں آتا کہ اس کی اپنی ماں نے اپنی اولاد کے ساتھ اتنا خودغرضانہ اور سنگدلانہ سلوک کیا۔اس کی خوشیوں پرڈاکہ ڈالا۔اب جب نانی کی عمراپنے نواسے سے محبت کرنےکی تھی ،وہ نواسےکے باپ سے پینگیں بڑھاتی رہی،

اپنا تبصرہ بھیجیں