img 1613753400 6

24 سالہ انتہائی خوبصورت بس ڈرائیور لڑکی، مرد مسافر اس سے کیا کہتے ہیں؟ خود بتادیا- روزنامہ اوصاف

لندن(ویب ڈیسک) بس ڈرائیونگ کا پیشہ مردوں سے منسوب کیا جاتا ہے تاہم اب بیشتر ممالک میں خواتین اس شعبے میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور برطانیہ میں تو ایک ایسی خوبرو لڑکی بس ڈرائیونگ کر رہی ہے کہ دیکھنے والے خوشگوار حیرت میں ڈوب جاتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس 24سالہ لڑکی کا نام جوڈی لی فوکس ہے جو برطانوی شہر برینٹ ووڈ کی رہائشی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ شروع سے ہی بس ڈرائیور بننا چاہتی تھی اور اب جا کر اس کا

یہ خواب پورا ہوا ہے۔ جوڈی کا کہنا ہے کہ ”میری بس میں سوار ہونے والے اکثر مرد کہتے ہیں کہ ’تم اتنی خوبصورت ہو کہ تمہارے لیے یہ نوکری ٹھیک نہیں ہے۔‘جب سے میں نے بس ڈرائیونگ شروع کی ہے، میرے اکثر مسافر میری خوبصورتی کی تعریف کرتے ہیں اور ان میں اکثریت مردوں کی ہوتی ہے۔ کئی لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اتنی خوبصورت بس ڈرائیور نہیں دیکھی۔“ جوڈی کا کہنا تھا کہ ” مجھے یہ ملازمت اس قدر اچھی لگتی ہے کہ میں ریٹائرمنٹ تک بس ڈرائیونگ ہی کروں گی۔ “

اپنا تبصرہ بھیجیں