img 1613660786 5

یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، آٹا اور گھی کو مہنگا کر دیا گیا- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عام مارکیٹوں کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی ، آٹااورگھی کی قیمتوں کو بڑھانےکی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا بھی دی ہے۔سمری کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 7 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی

تجویز ہے جس کے بعد چینی 68 روپے سے بڑھ کر 75 روپے فی کلو ہوجائے گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 45 روپے فی کلو اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی اضافے کی تجویز ہے، گھی کی قیمت175 روپے سے بڑھا کر 220 روپے فی کلو کرنے کی تجویز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں