img 1614090237 5

ہم نام اکاونٹ ہولڈرز کی رقم اپنی اکاونٹ میں منتقل کرانے کا معاملہ ۔۔ نیشنل بینک کے تین ملازمین گرفتار

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ہم نام اکاونٹ ہولڈرز کی رقم اپنی اکاونٹ میں منتقل کرانے کا معاملہ ۔۔ نیشنل بینک کے تین ملازمین گرفتار تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے ایک کارروائی میں آج نیشنل بینک کے 3 ملازمین اور ایک پرائیوٹ ملزم کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملازمین میں اشہد صدیقی، جہانزیب بشیر، کریم بخش، اور محمد اوصاف نامی افراد شامل ہیں، ملزمان 84 لاکھ روپے سے زائد کی خورد برد میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق بینک ملازمین نے ملی بھگت سے جعل سازی اور فراڈ کی واردات کی تھی، اشہد صدیقی نے ملی بھگت سے اپنے ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائی۔دوسری جانب بینک منیجر کی جانب سے اس واقعے کی شکایت پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فہد خواجہ کا کہنا ہے کہ فراڈ میں ملوث خالد رشید، حسین میمن اور مزید 2 بینکار بھی گرفتار ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں