img 1613648125 7

گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کاگورنرکی میڈیاکوریج کے بائیکاٹ کااعلان- روزنامہ اوصاف

گلگت(اوصاف نیوز) گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا جس میں جنرل باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔ گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اجلاس میں راجہ سلطان مقپون روزنامہ کے ٹو، ایمان شاہ روزنامہ اوصاف ، ارشد ولی بادشمال،بشارت محاسب، ثمر عباس قذافی ماونٹین پاس، اشرف عاشور سلام، ندیم خان وطین، رشید ہمالیہ ٹوڈے، امتیاز سلطان ترجمان، شراف الدین فریاد جیو جی بی و دیگر ممبران

نے شرکت کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے گورنر سیکرٹریٹ گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے اخباری بلات کی عدم ادائیگی اور گورنر سیکرٹریٹ کے نامناسب رویے کے خلاف گورنر گلگت بلتستان کی میڈیا کوریج کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پرگلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے گورنر سیکرٹریٹ کو دو ہفتے کا ڈیڈ لائن بھی دیا ہے اگر دو ماہ کے اندر گلگت بلتستان کے اخباری بلات کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں گورنر سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اجلاس میں محکمہ اطلاعات سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر اخباری بلات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں