img 1613729366 6

گلگت انتظامیہ کا مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف آپریشن

گلگت(وقائع نگار خصوصی) گلگت انتظامیہ کا سبزی منڈی پل روڈ جوٹیال ایریا میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن ، کئیقصابوں پر بھاری جرمانے عائد دیگر قصابوں کو نوٹس جاری کر دیا گیا کہ مقرر کردہ ریٹ کے مطابق گوشت فروخت کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسوخ دوکانیں سیل کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاء جاے گء تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز شہریوں کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ کے

​​​​​​​حکم پر میٹ انسپیکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے بلدیہ فورس کے ہمراہ گلگت بازار ایریا سبزی منڈی پل روڈ اور جوٹیال ایریا میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کرتے ہوے موقع پر پرویز اقبال سبزی منڈی عبدالجہان جوٹیال اشتیاق پل روڈ سمیت دیگر قصابوں پر تین تین ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے دیگر قصابوں کو نوٹسزز جاری کر دیا ہے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میٹ انسپیکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے بتایا کہ گلگت انتظامیہ نے قصابوں کو بڑا گوشت اور چھوٹے گوشت کی نرخ مقرر کرکے باقاعدہ ان کو نرخ نامے بھی جاری کردی ہیں لیکن بعض قصائیوں نے عوام کو لوٹنے کے لیئے چھریاں تیز کردی ہیں اسسٹنٹ کمشنر گلگت اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کرکے بھاری جرمانے عائد کردیا اور دیگر قصابوں کو قبلہ درست کرنے کے لیئے نوٹسزز جاری کر دیا ہے آئیندہ خلاف ورزی کرنے والوں کی لائیسنس منسوخ دوکان سیل کرکے قصاء کو جیل کا مہمان بنایا جاے گا انہوں نے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی نشاندہی کریں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں