img 1613996278 5

کوہستان کی کلوچ برادری کاضلعی ہیڈکوارٹرکی ’’کولی پالس‘‘ سے تبدیلی کافیصلہ مسترد- روزنامہ اوصاف

گلگت(وقائع نگار خصوصی) گلگت میں کوہستان کولی پالس سے تعلق رکھنے والے تمام کلوچ برادری کا ایک ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں صدر پاکستان مسلم لیگ قیوم نواب عالم عثمانی کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کولی سے تبدیلی پر نہایت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک کے دور میں کمیشن

کی سفارشات کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹر کولی پالس میں تعین کرنیکا فیصلہ ہوا تھا مگر موجودہ تبدیلی حکومت نے مقامی ایم پی اے مفتی عبید اللہ کے کہنے پر اپنے فیصلے پر عدم اعتماد کرکے سابقہ حکومتی فیصلے کی دھجیاں اڑا دی ہیں جسکے باعث عوام اپس میں دست و گریباں ہو گئے ہیں ضلعی ہیڈ کوارٹر کے لیئے کولی پالس کے عوام کا پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت کولی پالس کے غیور عوام پشاور میں آج کئی دنوں سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں حکمرانوں کی سروں پر جوں کا نہ ریگنا ان کی غفلت اور بے حسی کا شاخسانہ ہے خیبر پختون خواہ کی حکومت اور کور کمانڈر کے پی کے فوری نوٹس لیکر کولی پالس کو ضلعی ہیڈکوارٹر کا درجہ دلانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں