img 1614000353 6

کورونا وائرس کامعاملہ ۔۔۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا ویکسین لگوا لی۔- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا ویکسین لگوا لی۔تفصیلات کے مطابق پمزاسپتال میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ میں ‏نےسائنوفارم ویکسین کی پہلی ڈوزلگوائی ہے یہ کوروناویکسین بطورڈاکٹرمیں نےلگوائی ہے۔ ‏انہوں نے کہا کہ جنرل ہیلتھ ورکرزویکسینیشن کیلئےآن لائن رجسٹریشن کراسکتےہیں، 65سال ‏کےشہریوں کی رجسٹریشن جاری ہے، 60سال سےزائدعمرکےشہریوں کی رجسٹریشن کاآغازکردیا ‏ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناویکسین90فیصدتک مؤثرومحفوظ ہے، سائنو فارم کا ‏لائسنس60سال کےشہریوں تک تھا، اسلام آباد:ویکسین لگوانےکےاہل شہری رجسٹریشن کرائیں اب ‏بھی کوروناسےاحتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ضرورت ہے ایسانہیں ہوناچاہئےویکسین ‏لگوانےکےبعداحتیاط چھوڑدیں۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ آسٹرازینیکاویکسین کی پہلی کھیپ مارچ کےپہلےہفتےآناشروع ہوگی ‏جب کہ جون سےقبل کوروناویکسین کی17ملین خوراکیں آئیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین سینٹرزمیں آسانی سےاضافہ بھی کیاجاسکتاہے، ویکسین ‏لگانےکاساراپلان تیارہے ویکسین سےمتعلق افواہوں سےلوگ کنفیوژہورہےہیں تاہم کوروناکی ‏جوویکسین دستیاب ہووہ لگوالینی چاہئے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں