img 1614143313 6

کشمیر و گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/ برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال ، کوہستان ،مالاکنڈ،مردان،بونیر، پشاور، کرم ،سوات ، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ موسم ابر آلود رہے گا اور بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں سیالکوٹ نارووال، لاہور،جھنگ، سرگودھا ،لالیاں،چنیوٹ، گو جرنوالہ، گجرات میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔۔
 

منگل کو خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان، کشمیر، اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں بارش ہو ئی ۔سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخوا: پٹن 19،بالاکوٹ 13،دیر(اپر10، لوئر 06)، کالام، میرکھانی 07،سیدو شریف 06،مالم جبہ 05، پشاور، دروش، پاراچنار 04، تخت بائی02، گلگت بلتستان: استور، چلاس 06،بگروٹ 04،بونجی03، گلگت 02، بلوچستان: (کوئٹہ02سمگلی 01)،کشمیر: مظفرآباد(ایئرپورٹ 05، سٹی 02)،گڑھی دوپٹہ 01،پنجاب: اسلام آباد (سٹی)میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی03 ،پاراچنار منفی 02 اور کالام میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں