img 1613555991 7

ڈی سی شگرعلی نقی کے گھرپہنچ گئے،والد کی وفات پر تعزیت- روزنامہ اوصاف

شگر(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شگر اور ایگزیکٹیو انجینئربرقیات کا پریس کلب شگر کے جنرل سیکرٹری علی نقی شگری سے والد کی انتقال پر تعزیت۔ ڈپٹی کمشنر شگر عظیم اللہ تعزیت کرنے علی نقی شگری کے گھر پہنچ گئے ان کے ہمراہ ایکسین واٹر اینڈ پاور محمد یونس پی آر او ڈی سی آفس علی نقی ایس ڈی او حامد آر ای محکمہ برقیات تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا کہ والدین اللہ کی ایک بڑی نعمت ہوتی ہے ان کے چھن جانے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ باپ کا سایہ سر چھن جانا اللہ

​​​​​​​کی طرف سے ایک امتحان ہوتا ہے جس پر ہمیں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا چائیے اس موقع پر انہوں مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ کرتے ہوئے دعا کی کہ رب العزت مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت کرئے اور پسماندگان کو اس عظیم سانحے پر صبر کی توفیق عطا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں