img 1613802746 6

ڈسکہ میں لیگی جتھوں نے ووٹ کی عزت تارتارکردی،شبلی فراز- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نےڈسکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں شفافیت جبکہ اپوزیشن خرید وفروخت اور پیسے کی سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ڈسکہ واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
 

دعا ہے کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔آمین۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ فائرنگ واقعے میں کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔انہوں نے کاکہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ لیگی جتھوں نے پولنگ سٹیشنز کو یرغمال بنا کر ووٹ کی عزت کو تار تار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں