img 1614057872 4

ڈسکہ الیکشن نہیں جنگ ،آر او کورزلٹ دینا چاہیے، عثمان ڈار- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے کہاہے کہ ڈسکہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے،ہم کسی بھی حال میں ڈسکہ کا الیکشن نہیں چھوڑیں گے،ریٹرننگ آفیسر کو الیکشن کا رزلٹ بتا دینا چاہیئے،۔نجی ٹی وی کے صبح کے پروگرام میں عثمان ڈار نے سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
 

ڈسکہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ الیکشن ہماری بڑی فتح ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ تمام پریزائیڈنگ افسران نے فارم 45 جمع کرا دیئے ہیں، ہم کسی بھی حال میں ڈسکہ کا الیکشن نہیں چھوڑیں گے۔عثمان ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ آر او کو الیکشن کا رزلٹ بتا دینا چاہیئے، ایک لمحے کو 20 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نکال لیں، پھر بھی ہم جیت رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں