img 1613569128 7

پی ٹی آئی نے غریب کا جیناحرام کر دیا ہے، بشیر اعوان- روزنامہ اوصاف

گڑھی دوپٹہ(نمائندہ اوصاف) امیر جماعت اسلامی حلقہ نمبر چار ہٹیاں دوپٹہ واُمیدواراسمبلی محمد بشیر اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے غریب بے روزگاری اور قیامت خیز مہنگائی کے ذریعے عوام کا جنیا دوبھر کرکے رکھ دیا ہے، غریب بے روزگاری سے تنگ آکر عوام خود کشیاں کررہے ہیں، اپنے بیان میں محمد بشیر اعوان نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی فکر نہیں عوام مایوسی کا شکار ہیں اور حکمران عیاشیاں کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی شروع دن سے

​​​​​​​ مصروف عمل ہے، تحریک انصاف پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن ایک ہی تصویر کے دورخ ہیں اور عوام کی پالیسیوں سے تنگ آکر قافلوں کی صورت میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 2021کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں