img 1614012871 3

پی ٹی آئی رہنما سلمان نعیم کے پیج سے انتہائی غیر اخلاقی اشتہار شائع- روزنامہ اوصاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ محمد سلمان نعیم کے فیس بک پیج سے ایسی اخلاق باختہ چیزیں شئیر ہوگئی ہیں کہ سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔سلمان نعیم کے فیس بک پیج کی سٹوری پر خواتین کو دوبارہ کنوارہ پن حاصل کرلینےکا طریقہ بتانے پر مبنی ایک اشتہار شئیر کیا گیا۔ جسے دیکھتے ہی ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا۔تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ سلمان نعیم کا فیس بک پیج کسی نے

ہیک کر لیا ہے اور اب اس پر اخلاق باختہ اشتہارات چلائے جا رہے ہیں۔ سلمان نعیم نے دعویٰ کیا کہ ان سے ان کا پیج واپس کرنے کے پیسے بھی مانگے جا رہے ہیں۔ انھیں نے پیج کے فالوورز سے درخواست کی ہے کہ پیج سے شئیر ہونے والے پیغامات کو نظر انداز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں