img 1614001177 3

پی ایس ایل 6۔۔۔۔ چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ ۔- روزنامہ اوصاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل 6۔۔۔۔ چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔د رہے کہ لاہور قلندرز نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا،

اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کیا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو افتتاحی مقابلے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ٹیم کی شان بڑھائیں گے،جارح مزاج بلے باز کرس گیل اپنا کھیل خوب دکھائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے آخری پانچ مقابلوں میں بھی قلندرز ہی نمبر ون ہیں۔دونوں ٹیموں کے جذبوں اور دعووں نے میچ کو پہلے سے ہی دلچسپ بنا دیا، پرستاروں کا انتظار بڑھنے لگا۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں