img 1613570237 8

پیپلز پارٹی عوام کے مسائل دہلیز پر حل کر یگی، آصف کریم

کھوئی رٹہ (نمائندہ اوصاف) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار آصف کریم نے کہا کہ ندی سے شامل ہونے والے تمام افراد کو پی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں ندی سے اہم شخصیات کی شمولیت سے پیپلز پارٹی حلقہ کھوئی رٹہ میں مضبوط تر قوت بن چکی ہے عوام جو ق در جوق ولید انقلابی کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں مخالفین کو آمدہ انتخابات میں کراری شکست دیں گے محمد مطلوب انقلابی مرحوم کی سیاست سے متاثر ہو کر آج نوجوان بھی سیاست کے میدان میں آ رہے ہیں یہ پیپلز پارٹی کے لیے فخر کی بات ہے کہ

​​​​​​​محمد مطلوب انقلابی مرحوم جیسا باکمال لیڈر ان کو ملا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار آصف کریم نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نعرہ روٹی ، کپڑا اور مکان ہے اور انشاء اللہ اقتدار میں آ کر عوام کو گھر گھر پہنچائیں گے موجودہ حکومت آزاد کشمیر نے جس طرح عوام کو دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا اس کی بدترین مثال ماضی میں نہیں ملتی لیکن پیپلز پارٹی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرے گی نوجوانوں کو نوکرایاں دیں گے نوجوان ولید انقلابی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں