img 1613580686 5

پیدائش کا مہینہ کیسے آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے؟ جانیں دلچسپ معلومات- روزنامہ اوصاف

طبی ماہرین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انسان جس مہینے میں پیدا ہوتا ہے وہ مختلف بیماریوں سے ُجڑا ہوتا ہے جس کے باعث مختلف مہینوں میں پیدا والے افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ایک سروے کے ذریعے لاکھوں مریضوں کا ڈیٹا حاصل کر کے اس سے نتائج اخذ کیے گئے جس سے معلوم ہوا ہے کہ کم از کم 55 امراض ایسے ہیں جنہیں سال کے مختلف مہینوں سے وابستہ کیا جاسکتا ہے۔اس سروے کے نتائج معلوم ہوا کہ جو افراد مئی میں پیدا ہوتے ہیں

ان میں بیماریاں کم ہوتی ہیں یعنی ان میں بیماریاں پیدا ہونے تعداد کم ہوتی ہے۔جبکہ اکتوبر میں پیدا ہونے والے لوگوں میں بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح مارچ میں پیدا ہونے والے افراد میں دل کی بیماریاں زیادہ پائی جاتی ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس سروے کے نتائج سے پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ صحت بخش خوراک اور روزانہ ورزش کی عادات اپنائی جائیں تو بیماریوں سے محفوظ بھی رہا جا سکتا ہے۔سروے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماں کے پیٹ
میں بچے کی نشونما پر موسمیاتی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو اگلی زندگی میں مخصوص مرض کو جنم دے سکتے ہیں لیکن ان کا تعلق کیلینڈر کی بجائے اس مہینے کے موسم سے ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں