img 1614064678 8

پرویز رشید ایک فرد کا نہیں،جمہوریت کی روشن علامت کا نام ہے ،مریم نواز- روزنامہ اوصاف

لاہور(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار دیئے جانے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پرویز رشید ایک فرد کا نہیں،ایک سوچ،ایک نظریے اورجمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے۔ ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں۔
 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پرویز رشید کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے پارٹی کا ہی نہیں قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں