img 1613670155 5

پاکپتن میں کسانوں کا مطالبات کے حق میں ٹریکٹر ریلی ۔۔ضلعی انتظامیہ نے 14 معلوم اور 170 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی- روزنامہ اوصاف

پاکپتن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکپتن میں کسانوں کا مطالبات کے حق میں ٹریکٹر ریلی ۔۔ضلعی انتظامیہ نے 14 معلوم اور 170 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں ٹریکٹر ریلی نکالی تو ضلعی انتظامیہ نے 14 معلوم اور 170 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کی احتجاجی ریلی پر 184 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔کسانوں کی جانب سے نکالی جانے والی ٹریکٹر ریلی کی ایف آئی آر اسسٹنٹ کمشنر

پاکپتن خاور بشیر کی مدعیت میں تھانہ فرید نگر میں درج کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کسانوں نے ریلی بنا اجازت کے نکالی، پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کی اور اشتعال انگیز تقاریر کیں۔دوسری جانب کسان اتحاد پنجاب کے صدر چوہدری رضوان اقبال نے اس ضمن میں خلیجی اخبار کو بتایا کہ ہم نے اپنے مطالبات کے لیے جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ کسی جگہ پر سڑک بند کی اور نہ ہی کسی کو تکلیف دی۔ انہوں ںے کہا کہ اس کے باوجود ایف آئی آر کا ندراج آمرانہ روش کا عکاس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں