img 1613494119 8

پاکستان تحریک انصاف کے ایک ایم پی اے اور ایک سینیٹر نے پیپلزپارٹی جوائن کر لی- روزنامہ اوصاف

کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے۔ ایک سینیٹر اور ایک ایم پی اے نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب آتے ہی پی ٹی آئی کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا لگ گیا ہے۔ کوہاٹ سے

سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری 27 فروری کو کوہاٹ میں جلسے بھی خطاب بھی کریں گے۔ دووسری جانب سینیٹ انتخابات اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے آج سرکاری مصروفیات موخر کر دیں ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں