img 1614011088 5

پاکستان اور قطر دونوں ممالک نے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا۔شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ( مانیترنگ ڈیسک) قطرکی وزارت خارجہ کے خصوصی مندوب ڈاکٹر مطلق بن ماجدالقہطانی نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔ دوران ملاقات افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے قطر کی مثبت اور تعمیری کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ طالبان اور امریکہ کے مابین امن معاہدہ اور بین الافغان مذاکرات کا انعقاد، انہیں کاوشوں کا ثمر ہے۔

 مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور قطر دونوں ممالک نے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا وزیر خارجہ پاکستان، سمجھتا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں  اسے جامع سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن، پاکستان اور خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے ایسے عناصر پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  انشاء اللہ افعانستان میں قیام امن کیلئے کی جانے والی مشترکہ کوششیں ضرور بارآور ثابت ہوں گی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کیلئے ایک نادر موقع میسر ہے اورپاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے بین الافغان مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں