img 1614007435 4

پاکستان، قطر اور افغانستان کی کوششوں سے علاقے میں امن بہتر ہوا، افغان طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے۔شیخ رشید

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کستان، قطر اور افغانستان کی کوششوں سے علاقے میں امن بہتر ہوا، افغان طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قطر کے خصوصی سفیر مطلق بن ماجد القحطانی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کی، جس میں پاکستان قطر باہمی تعلقات اور افغانستان امن مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔
وزیر داخلہ نے افغان امن مذاکرات سے متعلق قطر کی کاوشوں کو سراہا، قطر کے خصوصی

 سفیر نے کہا افغانستان میں امن خطے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان نے قیام امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا پاکستان قطر کی امن کوششوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان، قطر اور افغانستان کی کوششوں سے علاقے میں امن بہتر ہوا، افغان طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات برادرانہ ہیں، افغانستان میں پائیدار امن پاکستان کا دیرینہ خواب ہے، قطر حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے لیے قابل ستائش کام کیا۔وزیر داخلہ سے ملاقات میں قطری حکومت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، ملاقات میں پاکستان میں قطر کے سفیر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں