img 1614104240 5

وزیر اعظم کو اپنے 12ارکان اسمبلی پر شک ہے، مظہر عباس- روزنامہ اوصاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اورتجزیہ کار مظہر عباس کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کو 12ارکان اسمبلی پرشک ہے۔ چنانچہ انھوںنے ان ارکان کی کڑی نگرانی شرو ع کررکھی ہے۔بق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت کا 12 اراکین قومی اسمبلی پر شک ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے جااسوس چھوڑ رکھے ہیں ۔اگر ان کو اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز پر اعتماد

ہے تو ان کی نگرانی کروانے کا کیا مقصد ہے ۔ اس وقت اراکین اسمبلی کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود تحریک انصاف نروس لگ رہی ہے ۔ یہ آپسی اختلافات کا شکار ہیں ، اب یہ اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ آئندہ وقت حکومت کے لیے مزید مشکل آنے والا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں