img 1613984372 14

وزیر اعظم معلمین القرآن کے مطالبات حل کریں،قاری جاوید

کھوئی رٹہ (نمائندہ اوصاف) معلمین القرآن کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر قاری محمد جاوید جامع مسجد میں منعقد ہوا جس میں علامہ محبوب الرحمن صدیقی، سینئر نائب صدر معلمین قرآن قاری عبدالقدیر واحدی، حافظ اعظم نقشبندی، قاری صغیر احمد ،قاری عابدجلالی ، قاری ارشاد، حافظ فاروق، حافظ فیاض، قاری ظہور، عابد محمود، قاری راسب، قاری مسعود، قاری اسحاق، قاری عجائب، قاری اسد، قاری شہزاد، قاری خورشید عالم، قاری شاہد، قاری رائوف، قاری خورشید، حافظ اصغر، قاری لیاقت نیازی، حافظ ارشاد، قاری راشد،

حافظ ابرار، حافظ ذوالفقار و دیگر نے شرکت کی معلمین القرآن نے کہا کہ 5مارچ سے قبل اگر معلمین قرآن کے مسائل حل نہ ہوئے تو پورے آزاد کشمیر سے ہزاروں کی تعداد میں معلمین القرآن علماء کرام حفاظ و قراہ حضرات اور مذہبی تیظموں کے رہنمائوں کے ساتھ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے سامنے اجتماعی احتجاجی دھرنا دیا جائے اور مسائل کے حل تک احتجاج جاری رہے وزیر اعظم آزاد کشمیر معلمین القرآن کے مطالبات فوری حل کریں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کئی مرتبہ وعدہ کیا کہ معلمین القرآن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے مگر یہ سارے وعدہ زبانی دعوے ہی نکلے اورقرآنی تعلیم دینے والوں کے مسائل جوںکے توں پڑے رہے معلمین القرآن جو بچوں کو سب سے مقدس قرآن مجید کی تعلیم دیتے ہے ہیں انھیں سکیل بی۔۱ میں رکھنا ظلم و زیادتی اور قرآنی تعلیم دینے والوں کی بہت بڑی تذلیل ہے قرآنی تعلیم دینے والوں کو بہتر سکیل دیا جائے ترقیاتی کوٹے کا تعین عربی، قاری آسامیوں پر پر کیا جائے اور 496متاثرہ معلمین کی بحالی کی جائے ورنہ 5مارچ کومظفر آباد جام کر دیں گے خارکروب اور چپڑاسی کا سکیل بھی بی ۱ اور مقدس قرآن کی تعلیم دینے والوں کا سکیل بی۔۱ ہے جوقرآن اور معلمین القرآن کی کھلی تذلیل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں