اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان اس وقت دورہ سری لنکا پر ہیں جہاں انہوں نے مہندا راجہ پاکسے سے ون آن ون ملاقات بھی کی جبکہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے تاہم اس دوران خاتون صحافی نے انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مہرین زہرا ملک نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ”سری لنکا نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ کولمبو کی
دعوت کیوں دی ؟، پہلے انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب کو منسوخ کیونکہ مبینہ طوروہ نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کے بارے میں گفتگو کریں اور اب وہ سیکیورٹی خدشات کا کہہ کر عمران خان کی مسلمانوںکے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کروانے سے انکاری ہیں ۔“سینئر صحافی کا کہناتھاکہ ”دوسر طریقے سے پوچھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے اس دورہ پر رضامندی کیوں ظاہر کی ؟ جیسا کہ یہ ان کورونا وائرس کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہے
Why did #SriLanka invite #Pakistan prime minister to #Colombo? First they cancelled his address to parliament because reportedly did not want him to talk about Muslims (in Sri Lanka and disputed Kashmir) and now denying his meetings with Muslim leaders on security grounds..
— Mehreen Zahra-Malik (@mehreenzahra) February 23, 2021