img 1614013529 5

وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی امیدوارکواپوزیشن کاچیلنج قبول کرنےکی ہدایت- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی پی ٹی آئی امیدوارکواپوزیشن کاچیلنج قبول کرنےکی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی امیدوارکواپوزیشن کاچیلنج قبول کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ شفاف اورآزادانہ الیکشن کی حمایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ

 ہمیں قانونی طورپرکسی پابندی کاسامنانہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار 20پولنگ اسٹیشنزمیں ری پولنگ کی درخواست کرے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے ڈسکہ انتخابات پر غیر ضروری رونا دھونا شروع کیا ہوا ہے الیکشن کمیشن کی ختمی نتیجے تک ری پولنگ کی قانونی مجبوری نہیں ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ شفافیت چاہتے ہے اس لئے سینیٹ الیکشن اوپن بیلیٹ سے کروانے کی ےجویز پیش کی ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں