img 1613656480 7

نیلم، ڈی ایف او نے کٹن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا- روزنامہ اوصاف

نیلم (بیورو رپورٹ) محکمہ تجدید جنگلات نیلم کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا دوسرا روز ڈی ایف او تجدید جنگلات نیلم میر نصیر احمد نے وادی نیلم کے علاقے کٹن میں پودا لگایا عوام علاقہ میں پودا جات کی تقسیم کی گئی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ڈی ایف او میر نصیر خان نے اس موقع پر

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت نیلم میں شجر کاری کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے اس موقع پر زاہد عباسی غلام مرتضیٰ اعجاز حسین فارسٹر خالد علی کاظمی فاریسٹر و دیگر عوام علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں