img 1613671577 6

نوازشریف کی بیٹی چھوٹی سی سرجری کےلئے بیرون ملک جانا چاہتی ہے،وزیر اطلاعات- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم میاںنوازشریف کی بیٹی معمولی سی سرجری کےلئے ملک سے باہر روانہ ہونا چاہتی ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ اپنے دور اقتدار میں ان لوگوںنے ایسےادارے ہی نہیں بنوائے جن میں یہ اپنا علاج کروا سکیں۔ معمولی علاج کےلئے بھی انھیں باہر جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں امیر اور غریب کے لیے قانون الگ ہونا چاہیے ، آج سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کے طریقے کے خلاف کھڑی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں