img 1613993811 7

نلترایکسپریس وے کا تعمیراتی کام مقررہ مدت سے قبل مکمل کرلیاجائیگا:ڈائریکٹراین ایل سی- روزنامہ اوصاف

گلگت (اوصاف نیوز)نیشنل لاجسٹک سیل گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر(ر) محمد حسین نے کہا ہے کہ نلترایکسپریس وے کا تعمیراتی کام مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا جائے گا۔نلتر پائین تک سڑک رواں سال جون تک پختہ کی جائے گی ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام میں ماہر عملہ اور انتہائی جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے جبکہ سڑک کے کام میں ڈیزائن کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے

گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑک کے کام کے معیار پرسمجھوتہ نہیں کہا جا رہا ہے پہلے مرحلے میں کنوداس آر سی سی پل سے قراقرم بین الاقوامی یونیورسٹی تک چھ کلو میٹر دو رویہ پختہ سڑک تعمیر کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں نلتر پائین تک سڑک کی میٹلنگ کے لئے حتمی سطح تیار کرنے کے لئے بھر پور انداز میں کام جاری ہے موسم کے موافق ہوتے ہی سڑک کو پختہ کرنے کا کام شروع کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ 43 اعشاریہ 7 کلومیٹر سڑک پر 178 کلوٹ تعمیر کیے جا رہے ہیں جب کہ سڑک کو محفوظ اور پائیدار بنانے کے لئے دریا کے کنارے اور پہاڑ کی سائیڈ پر مضبوط حفاظتی دیوار یں تعمیر کی جارہی ہیں روڈ کے اطراف میں نکاسی آب کے لئے نالیاں بھی تعمیر کی جارہی ہیں این ایل سی گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایکسپریس وے کے تیسرے مرحلے میں نلتر پائین سے نلتر بالا میں پاک فضائیہ کے بیس تک سڑک کا کام مکمل کیا جائے گا اس میگا منصوبے کی تکمیل کے بعد نلتر میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھیں گے لوگوں کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہوگا قومی اور بین الاقوامی سطح کے سیاحوں کیلئے نلتر مذید پرکشش مقام بنے گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں نلتر سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سیاح چھوٹی گاڑیوں میں نلتر نہیں جا سکتے تھینئی سڑک کی تکمیل کے بعد سیاح اور مقامی لوگ چھوٹی گاڑیوں میں کم وقت میں نلتر جاسکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں