889536 043051 updates 7

میکسیکن منشیات اسمگلنگ کے سرغنہ ال چاپو کی اہلیہ گرفتار

میکسیکن منشیات اسمگلنگ کے سرغنہ ال چاپو کی اہلیہ امریکا میں گرفتار

میکسیکن منشیات اسمگلنگ کےسرغنہ ال چاپو کی اہلیہ کو امریکا میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ال چاپو کی اہلیہ کوڈ لاس ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کےالزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ال چاپو منشیات اسمگلنگ، منی لانڈرنگ پر نیویارک کی جیل میں عمرقیدکی سزا کاٹ رہا ہے۔

ال چاپو گزمین کی بیوی پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار کرانے میں مدد کی۔

دنیا کا بد نام زمانہ اسمگلر جب2016 میں دوسری بار گرفتار ہوا تو اس کی بیوی نے ایک بار پھر اس کو چھڑانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں۔

ایما انیس کارونیل بیرس کی بیٹی ہیں جو کہ منشیات اسمگل کرنے والے سینالوا کارٹل کے اہم رکن تھے۔ ال چاپو گزمین نے ایما کیساتھ2007 میں شادی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں