img 1613989792 4

مڈل سکول حیدرآبادہنزہ اصطبل کامنظرپیش کررہا،اعجازگلگتی- روزنامہ اوصاف

ہنزہ( نمائندہ خصوصی) نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ اعجاز گلگتی نے اپنے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول حیدر آباد ہنزہ میں اساتذہ کی کُل35 پوسٹیں ہیں ۔ اس وقت یہ مڈل سکول اصطبل کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر محکمہ تعلیمات عامہ ضلع ہنزہ کی سر پرستی میں سٹاف تنخواہیں مذکورہ بالا درسگاہ سے وصول کرتے ہیں اور اپنی فرائض منصبی ہنزہ کی دیگر مَن پسند سکولوں میں سر انجام دیتے ہیں ۔ نیز بہت سے اساتذہ سیکریٹری تعلیم کی آشر باد پر دوسرے اسٹیشنوں پر کام کر رہئے ہیں ۔

​​​​​​​تعلیمی صورت حال یہ ہے کہ اس وقت کورو نا وائر ئس ( کوئڈ ۱۹) سے زیادہ محکمہ تعلیم کے ادارے نے طلباء و طالبات کا مستقبل دائو پر لگایا ہا ہے ۔ کیپٹن (ر) خُرم آ غا چیف سیکریٹری گلگت بلتستا ن ، راجہ اعظم خان اور صوبائی وزیر تعلیم کر نل (ر) عُبیداللہ بیگ صوبائی سینئر وزیر جو کہ ہنزہ حلقہ ۶ کے منتخب نمائندے بھی ہیں فوری طور پر نوٹس لیں یعنی ماہ مارچ کے پہلی تاریخ تک فوری نوٹس نہ لیا گیا اور محکمہ تعلیم ضلع ہنزہ نے اپناقبلہ درست نہ کیا اور مختلف سکولوں میں ما مور شدہ اساتذہ کو تبدیل کر کے مذ کورہ با لا سکول میں نہ لایا گیاتو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ والدین اور طلبہ کے ہمراہ ملکر محکمہ تعلیم ضلع ہنزہ کے دفتر کا گیرائو کرنے پر مجبور ہونگے ۔ ہنزہ حیدرآباد مڈل سکول کو گزشتہ سال سے ہائی سکول کی جماعتیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا ہے ۔سرے سے مذکورہ بالا سکول میں سائنس کا معلِم ہے ہی ہیں ہے جو کہ افسوس ناک امر ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں