img 1613998879 6

منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ایک اور ذبردست اقدام الیکٹرک ووٹنگ مشین تیار کرلی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا ایک اور ذبردست اقدام الیکٹرک ووٹنگ مشین تیار کرلی ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسنٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے الیکٹریک ووٹنگ کیلئے مشین تیار کرلی مشین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلے خصے پر انتخابی نشانات ہونگے جبکہ دوسرا پریزائڈنگ افیسر کے پاس ہوگا ، پریزائڈر آفیسر ہی مشین آن کرسکے گا مشین کے ذریعے ووٹر کسی بھی نشان پر کلک کرکے ووٹ ڈال سکے گااور انتخابی نشان پر کلک کرنے کے الیکٹرک ووٹ کاسٹ ہوجائے گی ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مشین کے زریعے نہ صرف الیکٹرک ووٹ کاسٹ کی جاسکتی ہے بلکہ بیلٹ پیپر بھی پرنٹ ہوسکے گا مشین الیکٹرک بھی ہے اور بیلٹ پیپر پر ووٹ کاسٹنگ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔فواد چوہدری  نے کہا کہ مشین کو ہم نادرا، نسٹ اور کامسیٹ کیساتھ شیئر کرنے جارہے ہیں اور منسٹری اٖف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس بڑا زبردست کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشین پر کام جاری ہے اور آخری مراحل میں ہے  ضروری ہے کہ ہم ووٹنگ کو الیکٹرک مشین کے اوپر لائےکیونکہ ڈسکہ اور باقی جگہوں میں جو کچھ ہوا اس سے نمٹنے کیلئے یہ بہت ضروری ہے ۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ  اس کے زریعے الیکشن پر امن ہونگے  اور دھاندلی سے چھٹکارا مل جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں