img 1613644400 7

مشاہد اللہ کی وفات سے میرا بہت بڑا نقصان ہوا ،مریم نواز- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشاہد اللہ خان نےآمریت کیخلاف ایوان میں توانا آواز اٹھائی،وہ علم کا دریا تھے ،مجھے سیاسی گائیڈلائنز دیتے تھے ،ان کی وفات میرے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم سینیٹرمشاہد اللہ خان کے گھرآمدپرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔مریم نواز نے کہاکہ مشاہد اللہ ایوان بالا میں خطاب کے ماہر تھے ،وہ علم کا دریا تھےاور مجھے ہمیشہ سیاسی گائیڈ لائنز دیتے تھے ان کی وفات میرے لئے بہت بڑا نقصان ہے
 

۔انہوں نے کہاکہ مشاہد اللہ نے آمریت کے خلاف سینٹ میں تواناآواز اٹھائی ،میری ہرریلی اور جلسے کے بعد پہلام پیغام مشاہد اللہ کا آتا تھا ،میری سیاسی تربیت اور ہر ریلی اور جلسے میں میری معاونت کی ۔مسلم لیگ(ن) اور جمہوریت کو ایسی شخصیت پھر نہیں ملے گی ان کی موت سے پیدا ہونیوالا خلا کبھی پر نہیں ہو گا ۔مریم نواز نے مشاہد اللہ خان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں