img 1613553188 6

مسلم لیگ(ن) کے سینیٹ کیلئے امیدواروں کے ٹکٹ پر دستخط نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی- روزنامہ اوصاف

لاہور(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے سینیٹ کیلئے امیدواروں کے ٹکٹ پر دستخط نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی،صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف زیرحراست ہونے کے باعث دستخط نہیں کرسکے تھے جبکہ شہبازشریف نے عدالت سے دستخط کرنے کیلئے اجازت مانگی جس پر عدالت نے انہیں دستخط کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔مریم اورنگزیب نے میڈیا کو بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف زیرحراست 

ہونے کے باعث پارٹی امیدواروں کے ٹکٹس پر دستخط نہیں کرسکے تھے تاہم آج عدالت میں شہبازشریف نے جج صاحبان سے اجازت طلب کی تو عدالت نے انہیں پارٹی ٹکٹس پر دستخط کرنے کی اجازت دی جس کے باعث پارٹی صدر میاں شہبازشریف نے تمام امیدواروں کے ٹکٹس پر دستخط کردیئے ہیں ۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں