img 1613739676 9

محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ، پوری قوم سوگوار :وائس چانسلر بلتستان سکردو یونیورسٹی

سکردو(اوصاف نیوز) وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں ۔پوری قوم اْن کے لیے سوگوار ہے، ان کے لاپتہ ہونے پر پورے ملک میں سوگ کا عالم ہے ۔ قوم ایک کہنہ مشق تجزبہ کار اور عظیم قومی ہیرو سے محروم ہو گئی،انہوں نے کہا کہ علی سدپارہ ایک نامور کوہ پیماء ہونے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی آف بلتستان

کے اعزازی سفیر بھی تھے، یونیورسٹی آف بلتستان عظیم ہیرو کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے، اْن کے لاپتہ ہونے پر یونیورسٹی آف بلتستان کے تمام سٹاف اور طلباء بھی سوگوار ہیں یونیورسٹی آف بلتستان عظیم قومی ہیرو کی یاد میں 2 روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی سدپارہ کے فرزند ساجد سدپارہ اور دیگر سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم کی طرح یونیورسٹی آف بلتستان لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے!

اپنا تبصرہ بھیجیں