img 1613742096 5

متناسب نمائندگی کا مطالبہ جے یو آئی کا قدیم مطالبہ رہا ،صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان- روزنامہ اوصاف

گلگت(نمائندہ خصوصی)صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان مولانہ عطااللہ شہاب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا سینٹ میں سیاسی جماعتوں کے لیے متناسب نمائندگی کی بات کرنا اچھی اور معقول بات ہے ،متناسب نمائندگی کا مطالبہ جمعیت علماء اسلام ،کا قدیم مطالبہ رہا ہے ،اگر متناسب نمائندگی کی بات اور فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کرتا ہے جیسا کہ کل سپریم کورٹ

سے منسوب یہ بیان سامنے آیا ہے تو پھر سندھ اور کے پی کے میں دوسری بڑی سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلام ہے اور پاکستان میں میں چوتھی بڑی سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلامہے یہی تو جمعیت علماء اسلام کا قدیم اور زور دار مطالبہ رھا ھے ان یالات کا اظہار انھوں نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوے کیا انھوں نے کہا کہ ملک میں متناسب نمائندگی کا رواجہونا چاہئے اور اسی حساب سے حکومتوں کی تشکیل میں پولیٹیکل پارٹیز کا کردار ھونا چاہئے ،صرف حکومتی پارٹی کو وقتی فائدہ دینے کے لئے ،ایسی بات بجائے فائدہ کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے ،مولانا عطاء اللہ شہاب نے مزید کہا کہ مستقل بنیادوں پر متناسب نمائندگی کا فارمولہ ،قوم وملک اور ملت کے لئے مفید ثابت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں